لکھنو 2 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اتر پردیش مسٹر اکھیلیش سنگھ یادو نے آج ریاستی گورنر مسٹر بی ایل جوشی سے ملاقات کی اور سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے حکومت کی جانب سے اجتماعی عصمت ریزی مقدمہ میں کی جا رہی کارروائی سے واقف کروایاہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسٹر اکھیلیش سنگھ یادو نے گورنر سے راج بھون میں نصف گھنٹے تک ملاقات کی اور تنہائی میں بات چیت کی ۔ سمجھا جارہا ہے کہ انہوں نے گورنر کو حکومت کے اقدامات سے واقف کروایا ہے ۔
کابینی سکریٹری اجیت سیٹھ کی میعاد میں چھ ماہ کی توسیع
نئی دہلی 2 جون ( سیاست ڈاٹت کام ) کابینی سکریٹری اجیت سیٹھ کی معیاد میں آج چھ ماہ کی توسیع دی گئی جبکہ ان کی وظیفہ پر سبکدوشی کیلئے صرف 12 دن باقی رہ گئے تھے ۔ مرکز میں قائم نئی نریندر مودی حکومت نے تسلسل کی برقراری کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ 62 سالہ اجیت سیٹھ کو دی گئی توسیع کی کابینہ کی تقررات سے متعلق کمیٹی نے منظوری دیدی ہے جس کے سربراہ وزیر اعظز ہیں۔ یہ مسٹر سیٹھ کیلئے دوسری توسیع ہے ۔ اس سے قبل انہیں سابقہ یو پی اے حکومت کی جانب سے گذشتہ سال جون میں ایک سال کی توسیع دی گئی تھی ۔