اکھیلیش حکومت 5 ستمبر کو وزیراعظم کی تقریر کامیاب بنانے تیار

اپوزیشن کی تنقید کا لحاظ کئے بغیر ریاستی حکومت کے اقدامات
لکھنؤ۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سیاسی مخالفت کا لحاظ کئے بغیر یوپی کی سماج وادی پارٹی حکومت نے وسیع تر انتظامات کئے ہیں تاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر یوم اساتذہ پر ریاست کے لاکھوں طلبہ تک پہنچائی جاسکے۔ یوپی کے ثانوی تعلیم کے محکمہ نے تفصیلی ہدایات جاری کی ہیں اور تقریر کے راست نشریہ کو یقینی بنانے کے ضروری انتظامات کی خواہش کی ہے۔ حالانکہ اس تقریر پر بعض اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے فقط تنقید کی جارہی ہے اور مرکز سے جواب طلب کیا گیا ہے کہ اس کارروائی میں طلبہ کی شرکت لازمی ہے یا رضاکارانہ 5 ستمبر کی تقریب سے پہلے اکھیلیش یادو کی ریاستی حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر کی ویب کاسٹنگ اور لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ طلبہ تک پہنچنے کو یقینی بنایا جائے۔ یہاں تک کہ چیف منسٹر کی نمائندہ اسکیم کے تحت طلبہ میں لیاپ ٹاپس بھی تقسیم کئے گئے ہیں جن پر نریندر مودی کی تقریر نشر کی جائے گی۔ محکمہ تعلیمات نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام ضلعی انسپکٹرس آف اسکولس، ڈائریکٹرس ثانوی تعلیم اودھ نریش شرما نے واضح کردیا ہے کہ یوم اساتذہ کے موقع پر نریندر مودی کی تقریر اسکولوں اور کالجوں کے باقاعدہ پروگرام میں نشر کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انہیں وزیراعظم کے پروگرام کے بارے میں مرکزی وزارت برائے فروغ انسانی وسائل سے تفصیلی معلومات حاصل ہوچکی ہیں۔