لکھنؤ ۔ /28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسے ایک مفاہمتی اقدام سمجھا جاسکتا ہے ۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے آج اپنے والد ملائم سنگھ یادو سے ملاقات کی جن کے ساتھ ان کی تلخ جدوجہد چل رہی تھی اور انہیں آئندہ ہفتہ مقرر پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ /5 اکٹوبر کے قومی عاملہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے وہ اپنے والد کی قیامگاہ پر گئے۔ پارٹی کے رکن کونسل سنیل سنگھ یادو نے کہا کہ ملاقات کے دوران کیا بات چیت ہوئی اس کی تفصیلات کا علم نہیں ہے ۔ گزشتہ دو ماہ میں دونوں کی یہ اولین ملاقات تھی ۔ اکھلیش اہم قومی کانفرنس سے پہلے مفاہمت کی کوشش کررہے ہیں ۔