اکھلیش یوپی مقننہ کے دونوں ایوان میں ایس پی کے لیڈر منتخب

لکھنؤ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو ایس پی کے ارکان اسمبلی نے آج یہاں منعقدہ اجلاس میں اترپردیش مقننہ کے دونوں ایوانوں میں اپنی پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا ہے۔ اس اجلاس میں سینئر قائدین اعظم خاں اور شیو پال یادو کی غیر حاضری شدت سے محسوس کی گئی۔ ایس پی کے ترجمان راجندر چودھری نے کہاکہ ایس پی ارکان اسمبلی و کونسل کے اجلاس میں سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو کو متفقہ طور پر ریاستی اسمبلی اور کونسل میں ایس پی کا لیڈر منتخب کرلیا گیا۔ اکھلیش اسمبلی کے لئے منتخب نہیں ہوسکے اور کونسل کے رکن ہیں۔ جہاں سینئر لیڈر احمد حسن ان کی پارٹی کے قائد ہیں۔ اکھلیش نے گزشتہ روز اپنی پارٹی کے سینئر ترین رکن اسمبلی گویند چودھری کو اسمبلی میں گروپ لیڈر مقرر کیا جس کے ساتھ ہی چودھری کے اپوزیشن لیڈر بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔