نئی دہلی ۔25اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بیڈمنٹن اسوسی ایشن آف انڈیا ( بی اے آ:ی) کے صدر ڈاکٹر اکھلیش داس گپتا کو چار سالہ میعاد کیلئے بیڈمنٹن ایشیاء کے نائب صدر کی حیثیت سے منتخب کرلیا گیا ۔ چین کے ووہان میں منعقدہ براعظم ادارہ کے عام انتخابات میں ڈاکٹر اکھلیش کا انتخاب عمل میں آیا جو گذشتہ کمیٹی میں بھی اس عہدہ پر فائز تھے اور انتخابات میں چھ نائب صدور کے مقابلے وہ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں ۔ نیز انہوں نے انڈونیشیاء کے انٹونیو آدتیہ موجودہ کو متفقہ طور پر صدر منتخب کروانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ انڈونیشیاء کے انٹونیو موجودہ اب ملائیشیا کے سبکدوش شدنی صدر محمد نجمی بن محمد صالح کی جگہ لیں گے ۔