اکھلیش و ملائم سنگھ بی جے پی کے ایجنٹ: بھیم آرمی

نئی دہلی۔3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر بھیم آرمی چندر شیکھر آزاد نے آج الزام عائد کیا کہ صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو اور ان کے والد ملائم سنگھ یادو بی جے پی کے ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وارناسی سے انتخابی مقابلہ نہیں کریں گے چاہے دلت تحریک ان کی امیدواری کی جانچ کیوں نہ کرلے۔ انہوں نے یہ تبصرہ ایک جلسہ عام میں جو جئے پور میں منعقد ہوا تھا، کیا۔ جبکہ چند دن قبل مایاوتی نے انہیں ’’بی جے پی کا ایجنٹ‘‘ قرار دیا تھا اور الزام عائد کیا کہ وہ وارناسی سے بھگوا پارٹی کی سازش کے تحت مقابلہ کررہے ہیں۔ تاکہ دلت ووٹوں کو تقسیم کرسکیں۔ مایاوتی کی بہوجن سماج پارٹی یو پی میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے ایک انتخابی اتحاد اکھلیش یادو کے ساتھ کرچکی ہے۔ بھیم آرمی کے صدر نے کہا کہ اکھلیش یادو نے ان کوششوں کی حوصلہ افزائی کی جنہوں نے دلتوں پر مظالم کیئے۔ ان کے والد نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مودی دوبارہ وزیراعظم بنیں۔ وہ بی جے پی کے ایجنٹ ہیں۔ میں نہیں۔ بھیم آرمی کے صدر نے کہا کہ وہ مجھے ایجنٹ قرار دے رہے ہیں کیوں کہ میں نے ان پر اعتراض کیا تھا، ہاں میں امبیڈکر کا ایجنٹ ہوں۔ میرے لوگ میرے راستے کی رکاوٹ نہیں بنیں گے۔
میں آپ کو (اکھلیش کو) دکھادوں گا کہ وہ اقتدار کے لیے ووٹ نہیں ڈالتے۔ ہم آپ کو بھی لے ڈوبیں گے۔