مین پوری ۔ یکم ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اکھلیش یادو کے خلاف برسرعام برہمی ظاہر کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی بانی ملائم سنگھ یادو نے آج کہا کہ ان کے بیٹے نے ہی ان کی توہین کی اور اس کے بعد رائے دہندوں نے سمجھ لیا کہ جو اپنے باپ کی عزت نہیں کرتا اور ان کے ساتھ وفاداری نہیں کرتا وہ کسی اور کے ساتھ وفاداری کس طرح کرسکتا ہے ۔ اس کی وجہ سے ہی پارٹی کو شدید ہزیمت کا شکار ہونا پڑا ۔ ملائم سنگھ یادو نے پہلی مرتبہ اپنے بیٹے پر برسر عام غصہ کا اظہار کیا اور سماج وادی پارٹی کی شکست کے لیے اکھلیش کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔۔