اکھلیش نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر پھر سوال اُٹھایا

لکھنؤ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے تعلق سے پھر ایک بار شبہات ظاہر کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آج کہاکہ جب ایک چِپ کی مدد سے پٹرول کا سرقہ کیا جاسکتا ہے تو انتخابات کے دوران زیراستعمال مشینوں میں اُلٹ پھیر کے امکانات بھی موجود ہیں۔ اکھلیش نے ٹوئٹ کیاکہ انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر جب ایک چپ کے ذریعہ پٹرول کی چوری ہوسکتی ہے تو ای وی ایم کے ذریعہ بھی یہ ممکن ہے۔