اکٹوبر 16 کو سی پی آئی کا ملک گیر احتجاج

نظام آباد:14؍اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مرکزی، ریاستی حکومتوں کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف 16؍ اکتوبر کے روز سی پی آئی کے زیر اہتمام ملک گیر سطح پر احتجاجی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نظام آباد کے دورہ کے موقع پر آراینڈ بی گیسٹ ہائوز میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے قیام کے بعد عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ٹی آرایس حکومت عوام کو مزید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے سہولت فراہم کرنے کے بجائے حکومت کی جانب سے مشکلات پیدا کررہی ہے۔ نئی نئی اسکیمات کو متعارف کرتے ہوئے عوام کو سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کررہی ہے۔ انتخابات کے موقع پر ٹی آرایس نے کئی وعدہ کی تھی بالخصوص کسانوں کے قرضہ جات کی معافی، برقی کو باقاعدہ سربراہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اقتدار پر آنے کے بعد اسے فراموش کردیا۔ قرضہ جات کی عدم معافی کی وجہ سے کسانوں کو دوبارہ قرضہ جات حاصل کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہے۔ تلنگانہ تلگودیشم اپنے وجود کی برقراری کیلئے کوشش کرتے ہوئے بس یاترا کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ سابق میں وائی ایس آر جس طرح عوام کو گمراہ کیا تھا اسی طرح چندرا بابو نائیڈو بھی عوام کو گمراہ کرنے کیلئے پالیسیوں کو اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ انتخابات کے موقع پر کئے گئے اعلانات کو عمل کرنے میں اقتدار پر آنے کے بعد تمام سیاسی جماعتیں ناکام ہوئے ہیں بی جے پی، تلگودیشم، ٹی آرایس حکومتوں کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف سی پی آئی کی جانب سے 16؍ اکتوبر کے روز بڑے پیمانے پر احتجاجی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اس موقع پر سابق رکن اسمبلی گنڈا ملیش، ضلع صدر کے بھومیاکے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔