حسن آباد۔ 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد ریوینیو ڈیویژن کے منڈل اکناپیٹ میں برسرخدمت تحصیلدار ناگاجیوتی کو کھلے عام رشوت خوری و اراضی تنازعات کی یکسوئی کیلئے فریقین پر غیرضروری دباؤ ڈالنے متعدد بے قاعدگیوں کے الزامات کے منظر عام پر آنے کے تناظر میں بعد تحقیقات ضلع کلکٹر سدی پیٹ ڈی کرشنا بھاسکر نے فوری معطل کردینے کے احکامات جاری کئے اور محکمہ جاتی تحقیقات کا حکم صادر کیا نیز حسن آباد تحصیلدار دسرتھ سنگھ کو اکناپیٹ تحصیلدار کی حیثیت سے اضافی چارج لینے کا حکم دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مسز ناگاجیوتی نے قبل ازیں بیجنکی منڈل تحصیلدار کی حیثیت سے بھی بے شمار بے قاعدگیوں و رشوت خوری کی حیثیت سے بھی بے شمار بے قاعدگیوں و رشوت خوری کے علاوہ ریتی کی منتقلی کیلئے بھاری رقومات وصول کرنے میں ملوث پائی گئی تھیں۔ توقع ہے کہ دسرتھ سنگھ کل بروز جمعہ اکناپیٹ انچارج تحصیلدار کی حیثیت سے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کریں گے۔