اکرم کی محمد عامر پر شدید تنقید

لیڈز۔4 جون(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انگلینڈ کیخلاف لیڈز ٹسٹ میں شکست پر فاسٹ بولر محمد عامر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اورکہا کہ محمد عامر کو مشورہ بھی دیا تھا کہ وہ وکٹ کے قریب بولنگ کریں لیکن عامر نے ان کی بات ہوا میں اڑا دی۔ انہوں نے کہا کہ جب گیند سوئنگ نہ ہو تو پھر وکٹ کے قریب بولنگ کرنا چاہئے لیکن محمد عامر کسی سینئر کی بات سننے کو تیار نہیں۔وسیم اکرم کے مطابق سام کیرن سے محمد عامر کو سیکھنا چاہئے تھا کہ جن کی گیند سوئنگ نہیں ہورہی تھی تو وہ وکٹ کے قریب بولنگ کر تے رہے۔ محمد عامر کو بھی اوور میں تین، چار گیندیں ایسی کرنی چاہئے تھیں۔