عدم باروری کیا ہے؟عدم باروری کی تعریف شادی کے ایک سال بعد بھی استقرار حمل میں ناکامی ہے۔ 35 سال سے زیادہ عمر کی عورتوں میں یہ مدت کم ہوکر 6 ماہ رہ جاتی ہے۔
عدم باروری کی دو اقسام ہیں:٭ ابتدائی : یہ اصطلاح ان عورتوں کیلئے ہے جو کبھی حاملہ نہ ہوئی ہوں۔٭ضمنی : یہ اصطلاح ان عورتوں کیلئے ہے جو پہلے حاملہ ہوچکی ہوں لیکن اب حاملہ ہونے سے قاصر ہوں۔
زیادہ خطرے والا حمل کیا ہے؟ : عدم باروری کے علاج کے بعد جو مریض حاملہ ہوجاتی ہیں، ذیابطیس کی مریض خواتین، پریشر، باربار، اسقاط حمل کی مریض خواتین یا کسی وجہ سے ماضی میں بچہ کا فوت ہوجانا، وہ چند وجوہات کہ کسی عورت کو ایسے مرکز پر کیوں علاج کروانا چاہئے جو پیچیدگیوں میں سے کسی سے بھی نمٹنے کی مہارت اور آلات سے آراستہ ہوں یا اس سے بھی بہتر یہ کہ ان کی روک تھام کرسکتے ہیں۔
آئی وی ایف (انوٹرو فرٹیلائزیشن / آئی سی ایس آئی (انٹر سائٹو پلازمک اسپرم انجکشن) کیلئے سکندرآباد ویمنس ہاسپٹل ہی کیوں؟ : ہم پر لوگوں کے اعتماد کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارا مشاورتی نظام انتہائی مؤثر ہے۔ نتائج بہترین ہیں۔ علاج سے پہلے تمام معائنے کئے جاتے ہیں تاکہ ہارمونس کی بے قاعدگیوں، انفیکشن کے امکانات کو مسترد کیا جاسکے۔ مستند ارکان عملہ کی جانب سے مادہ منویہ کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ مشاورت کی نقول مریضوں کے فولڈرس میں رکھی جاتی ہیں، طریقۂ علاج کی وضاحت کی جاتی ہے۔ ہماری گیمیٹ حاصل کرنے کی پالیسی بہت سخت ہے جہاں (مریضوں کو حوالہ کرنے سے پہلے) ڈبوں کو لیبل لگائے جاتے ہیں۔ ڈاکٹرس اور نرسیس ان کا معائنہ اور دوبارہ معائنہ کرتے ہیں۔ ڈاکٹر سارہ عثمان عدم باروری کے شعبہ میں 12 سال سے زیادہ عرصہ کا تجربہ رکھتی ہیں۔ ان کی مدد ایک کل وقتی خاتون ماہر جنین، تربیت یافتہ خاتون ارکان عاملہ اور ڈاکٹرس و نرسیس کرتی ہیں۔ مہارت کے علاوہ ہمارے پاس بہترین آلات لیبوٹیکٹ انکیوبیٹرس سے لے کر اولمپس خورد بین تک (آئی سی ایس آئی کیلئے زیراستعمال) ، اسکینرس سے لے کر جی ای کے ورک اسٹیشنس تک سب کچھ موجود ہیں۔ ہم ذرائع کے سلسلہ میں سمجھوتہ نہیں کرتے اور صرف بہترین ڈسپوزیبلس استعمال کرتے ہیں۔صف اول کے معالج شخصی طور پر مشاورت کرتے ہیں۔ ہر مریض کیلئے بالکل درست انجکشنس کے پروٹوکول پر عمل کیا جاتا ہے۔
لاپا روسکوپی اور ہیسٹروسکوپی کیلئے سکندرآباد ویمنس ہاسپٹل ہی کیوں؟ : لاپاروسکوپی اور ہیسٹروسکوپی پی سی اوز / بند بیضہ نالیوں / اینڈو میٹریوسیس / اڈہیسیویسیس اور فائرائیڈس کیلئے سونے جیسا معیاری علاج ہے۔ ترقی یافتہ لاپاروسکوپک سرجری کی سکندرآباد ویمنس ہاسپٹل کی ٹیم لاپاروسکوپک سرجنس / عدم باروری کے ماہرین اور انیستھیسیولوجسٹس پر مشتمل ہے تاکہ بہترین نتائج حاصل ہوسکیں۔ ہم کیمروں اور بہترین نتائج کیلئے اسٹورز کے لاپاروسکوپی / ہسٹیروسکوپی آلات بہترین کارکردگی اور وضاحت کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔