اکبراویسی حملہ کیس جمعہ سے دوبارہ سماعت

حیدرآباد۔ 3 مئی (سیاست نیوز) اکبرالدین اویسی حملہ کیس کی سماعت کا شیڈول پھر ایک مرتبہ مقرر کیا گیا ہے اور 6 مئی سے سماعت کا دوبارہ آغاز ہوگا۔ ساتویں ایڈیشنل میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے محمد بن عمر یافعی المعروف محمد پہلوان اور دیگر افرادِ خاندان کو عدالت میں پیش کئے جانے پر کیس کی دوبارہ سماعت کا آغاز کیا۔ امید ہے کہ 6 مئی کو سماعت کے آغاز پر گواہ نمبر 14 کو عدالت میں طلب کیا جائے گا اور امید ہے کہ 17 مئی تک کیس کا شیڈول جاری رہے گا۔