نئی دہلی ، 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) حالیہ آئی پی ایل فائنل میں شاندار سنچری کے بعد وہ توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں لیکن وردھیمان ساہا آسٹریلیا میں 35 رنز کی طویل عرصہ قبل فراموش کردہ ٹسٹ اننگز کو اپنے تازہ ترین کارنامے سے کہیں بہتر سمجھتے ہیں۔ ساہا جنھوں نے آئی پی ایل رنرز اپ کنگس الیون پنجاب کیلئے کھیلا، نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو انٹرویو میں کہا ، ’’ اگرچہ حالات بالکلیہ مختلف رہے لیکن میں اڈیلیڈ ٹسٹ میں 35 رنز کی اننگز اور چھٹی وکٹ کیلئے ویراٹ کوہلی کے ساتھ سنچری رفاقت کو میرے دل سے زیادہ قریب تر رکھتا ہوں‘‘۔ انھوں نے کہا کہ آئی پی ایل فائنل کی سنچری بھی قابل فخر ہے۔