بھوبنیشور ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اڈیشہ میں حکمران بیجو جنتادل نے 8 مجالس مقامی ، 3 بلدیات اور 5 نوٹیفائیڈ علاقوں میں شاندار کامیابی حاصل کرلی ۔ جہاں پر کل انتخابات منعقد ہوئے تھے ۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ حکمران بی جے ڈی نے واس پلا ، دھرما گڑھ ، بالی میلہ ، تسرا ، ویھاکول ، نوٹیفائیڈ ایریا کونسل اور 3 میونسپلٹیز پرادیپ ، بیل پھار اور سونا پیڈا میں واضح اکثریت حاصل کرلی ہے ۔ جب کہ اپوزیشن کانگریس اور بی جے پی نے 8 مجالس مقامی کے 129 وارڈس میں بالترتیب 11 اور 12 وارڈس میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ بی جے ڈی امیدواروں نے 103 وارڈس ، 3 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔