بھوبنیشور۔یکم ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی اپنے دوروزہ دورہ اڈیشہ کے موقع پرضلع بارگڑھ میں ’ کسان بچاؤ جلوس ‘ کی قیادت کریں گے تاکہ کسانوں کے مسائل کی یکسوئی میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی ناکامیوں کو اُجاگر کیا جاسکے۔ راہول گاندھی اڈیشہ کے دوروزہ دورہ پر 10ستمبر کو یہاں پہنچیں گے اور ضلع بار گڑھ میں کسان بچاؤ پدیاترا کی قیادت کریں گے جہاں پر کسانوں کی خودکشی کے واقعات پیش آئے ہیں۔ اڈیشہ پردیش کانگریس کے صدر پرساد ہری چندر نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ مشرقی اڈیشہ میں خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچنے سے کئی ایک کسانوں نے خودکشی کرلی ہے۔کسانوں کے مسائل پر حکومت کو توجہ دلانے کیلئے راہول گاندھی نے پدیاترا شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔