اڈوانی 87 برس کے ہوگئے مودی نے گھر پہونچ کر مبارکباد دی

نئی دہلی 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی آج 87 برس کے ہوگئے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اُنھیں سالگرہ پر مبارکباد دی اور اُنھیں عوامی زندگی کی قدآور شخصیت قرار دیا۔ نریندر مودی جو کل وارناسی میں تھے، شخصی طور پر مبارکباد دینے کیلئے اڈوانی کی رہائش گاہ پہونچے۔ اُن کا خیرمقدم کرنے کیلئے اڈوانی خود اپنی قیامگاہ کے باہر آئے۔ قبل ازیں مودی نے ٹوئٹ کیاکہ ’’اڈوانی جی کو سالگرہ کی مبارکباد اور اُن کی صحت و طویل العمری کیلئے نیک تمنائیں‘‘۔ واضح رہے کہ اڈوانی اُس وقت کافی مایوس ہوگئے تھے جب پارٹی قومی عاملہ نے گزشتہ سال مئی میں نریندر مودی کو وزارت عظمیٰ امیدوار نامزد کیا تھا۔ اُنھوں نے بطور احتجاج پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دیدیا تھا۔