اڈوانی نے شادی کی 50ویں سالگرہ منائی

نئی دہلی۔22فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی سیاسی منظر سے دور رہنے کے بعد آج پھر ایک بار سب کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔ آج اڈوانی کی شادی کی 50ویں سالگرہ تھی ۔ اس موقع پر انہوں نے پھر ایک بار دلہا بن کر بیوی کملا کو روایتی ’’ ورمالا‘‘ پہنائی۔ نائب صدر حامد انصاری ‘ وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ کئی گورنرس اور بی جے پی قائدین نے اس تقریب میں شرکت کی ۔