اڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج آف انڈیا میں صفائی مہم

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز): ہر شہری کو صفائی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیوں کہ گندگی اور کچرے کے انبار کئی بیماریوں کی جڑ ہیں اور لوگ اپنی آمدنی کا بڑا حصہ علاج و ادویات پر خرچ کرتے ہیں۔ ڈائرکٹر جنرل اڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج آف انڈیا مسٹر روی کانت نے یہ بات بتائی۔ سوچھ اے ایس سی آئی ابھیان کا آغاز کرتے ہوئے مسٹر روی کانت نے کہا کہ صفائی صرف متعلقہ عملہ کی ذمہ داری نہیں ہے ۔ ہر شہری کو بلالحاظ رتبہ صفائی کیلئے کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔ صفائی ہمارا حق ہے اور ایک شہری کی حیثیت سے اس کو یقینی بنانا ہمارا ذمہ بھی ہے ۔ انہوں نے کام کے مقامات پر صفائی کے لیے عملہ میں جذبہ اجاگر کرنے متعلقہ ذمہ داروں سے خواہش کی ۔ رجسٹرار مسٹر کلیان رائے اور ڈینس کی قیادت میں فیکلٹی ارکان و ملازمین نے صفائی مہم میں حصہ لیا ۔