نئی دہلی ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے بزنس کرنے میں آسانی کی درجہ بندی میں ہندوستان کی جست کو ملک کی معیشت میں اچھے دن کی آمد سے تعبیر کیا ہے اور کہاکہ کانگریس کی میعاد کرپشن کی آسانی تھی۔ ورلڈ بینک کی بزنس کرنے میں آسانی سے متعلق رپورٹ چہارشنبہ کو جاری کی گئی۔ہندوستان 2014 ء میں 142 سے 65 پوزیشن کی چھلانگ لگاتے ہوئے اب 77 پر آگیا ہے۔ بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے کہاکہ ہندوستان نے کمزور پانچ عالمی منڈیوں سے آگے بڑھتے ہوئے مختصر عرصہ میں چند شاندار منڈیوں میں شامل ہوگیا ہے۔