خوشی کی خاطراچھے کام ضرور کریں ۔ ہم جن حالات سے دو چار ہیں ان میں خوش رہنا مشکل کام ہے ۔ پھر بعض ذاتی حالات مصروفیات بھی خوشی منانے میں حائل ہوجاتی ہیں لیکن بچوں کا سب کچھ ماں باپ ہوتے ہیں ۔ وہ خوش رہیں تو بچے بھی خوش رہتے ہیں ۔ یہ ان کی ذہنی و جسمانی نشو و نما اور تربیت کا دور ہوتا ہے ۔ ان کا کسی بری صورت حال میں کوئی قصور نہیں ہوتا ۔ ان پر کڑی نظر رکھیں کہ وہ کہاں جاتے ‘ کس سے ملتے ہیں ۔ اگر آپ کے آس پاس کا ماحول ٹھیک نہ ہو تو انہیں زیادہ وقت باہر نہ گزارنے دیں ۔ یعنی ان کی خوشی کا سامان ان کے اردگرد رکھیں ۔ اس طرح ان کی تربیت بھی ہوگی اور یہ شعور بھی پیدا ہوگا کہ کوئی ہمار نگران کار ہمیں دیکھ رہا ہے … ! ۔