اچانک دورہ کے دوران ہاسپٹلس سے ڈاکٹرس غیر حاضر پائے گئے

مظفرنگر ۔ 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ضلع کے ایک سینئر ہیلتھ آفیسر کے بیان کے مطابق مختلف سرکاری ہیلتھ سنٹرس پر اچانک دورہ کے دوران کم و بیش 17 ڈاکٹرس اور دیگر ملازمین ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ چیف میڈیکل آفیسر سیودھ کمار نے بھی اس بات کی توثیق کرتے ہوئے کہ اکہ میگھاکھیری، مکھیالی اور کوکرا میں ہیلتھ افسران کی جانب سے مختلف ہیلتھ سنٹرس کا اچانک دورہ کرنے پر پتہ چلا کہ 17 ڈاکٹرس اور دیگر ملازمین ڈیوٹی سے غیرحاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی سے غیرحاضر رہنے والوں کی تنخواہوں میں سے ایک دن کی تنخواہ کے پیسے منہا کرلئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے مسلسل شکایتیں کی جارہی تھیں کہ سرکاری دواخانوںمیں ڈاکٹرس ہمیشہ غائب رہتے ہیں جس کے بعد وہاں کا اچانک دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔