حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر کے علاقہ اپوگوڑہ میں ایک شخص رات دیر گئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا کہ 48 سالہ انجیاء جو پیشہ سے خانگی ملازم اپوگوڑہ میں رہتاتھا ۔ وہ رات دیر گئے پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میں تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔
بنجارہ ہلز میں پھانسی کے ذریعہ
خودکشی کا واقعہ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز) : بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک شخص نے مشتبہ طور پر پھانسی لے کر خود کشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ پریتم ریڈی جو کملاپوری علاقہ میں رہتا تھا پیشہ ایونیٹ مینجمنٹ کا کاروبار کرتا تھا ۔ جس نے کل رات پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پریتم ریڈی نے خرابی صحت سے تنگ آکر یہ انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس بنجارہ ہلز مصروف تحقیقات ہے ۔۔