حیدرآباد 14 ستمبر (سیاست نیوز) جوبلی ہلز اپولو ہاسپٹل میں آتشزدگی کا ایک معمولی سا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح 6 بجے دواخانہ کے احاطہ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں وہاں کے چوکس عملہ نے فائر کنٹرول کو فون کے ذریعہ اطلاع دی۔ اِس واقعہ کے بعد دواخانہ میں سنسنی پھیل گئی۔ کچھ ہی دیر میں دو فائر انجنس اپولو ہاسپٹل جوبلی ہلز پہونچ گئے اور کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا۔ اِس حادثہ میں کسی بھی مریض کو کوئی گزند نہیں پہونچی اور محفوظ ہیں۔