دوبئی، 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے اپولو ہاسپٹلس نے سعودی عرب میں انفارمیشن سنٹر کے قیام کی منصوبہ بندی کی ہے تاکہ اس خلیجی مملکت میں مریضوں کو اعانت فراہم کی جاسکے ۔ یہ انفارمیشن سنٹر ہندوستان نشین اسپائس ایکسپورٹرس مولن ان کارپوریشن کے ساتھ شراکت میں قائم کیا جائے گا ۔ یہ اعلان اس گروپ کی 31 ویں سالانہ تقریب کے دوران کیا گیا جو حال میں منعقد ہوئی ۔ اپولو ہاسپٹلس گروپ کے چیرمین ڈاکٹر پرتاپ سی ریڈی نے کہا کہ اس طرح کی شراکت داریاں وقت کی ضرورت ہیں اور یہ اپولو کے ہندوستان کو دنیا کا نگہداشت صحت منزل بنانے کے ویژن کا حصہ ہے ۔