نئی دہلی۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی خاتون ارکان پارلیمنٹ نے آج سادھوی نرنجن جیوتی کے متنازعہ تبصرہ پر تنقید کی جبکہ مرکزی وزیر معذرت خواہی کرلی ہے اور کہا ہے کہ وہ ایسا مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے کررہے ہیں۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ پونم مہاجن نے کہا کہ کانگریس اور ترنمول کانگریس نے شوروغل کے مناظر پیش کرتے ہوئے اپنی نشستوں سے اُٹھ کر کھڑے ہوجانے کا مظاہرہ کیا۔ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے جبکہ این ڈی اے حکومت کے وزیر نے معذرت خواہی کرلی ہے، پھر یہی مسئلہ دوسرے دن دوبارہ اُٹھانا قابل مذمت ہے۔ خاتون ارکان پارلیمنٹ کے گروپ کے ساتھ مہاجن بھی شامل ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ ارکان چاہتے ہیں کہ اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں ترقی سے متعلق مسائل اٹھائے جائیں، لیکن اپوزیشن وقفہ سوالات یا وقفہ صفر کے دوران کارروائی جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے اور اس نے ہنگامہ کھڑا کر رکھا ہے، حالانکہ اپوزیشن پارٹیاں جیسے کانگریس ، ترنمول کانگریس ، وزیراعظم کے روبرو صرف ہنگامہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے پاس مسائل نہیں ہیں اور نہ ہی قائد ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ایسا کررہے ہیں۔