جگتیال رورل منڈل میں تعمیری کاموںکا افتتاح، ڈاکٹر سنجے کمار کا خطاب
جگتیال رورل۔ یکم فروری ( سیاسٹ ڈسٹرکٹ نیوز)جگتیال رورل منڈل کے موضع انترگاؤں میں حلقہ اسمبلی جگتیال ٹی آریس پارٹی انچارج ڈاکٹر سنجے کمار نے آج زیڈ پی ٹی سی میاڈم ناگہ لکشمی راملو‘ گرام سرپنچ نکلہ رداھا ریڈی ‘ یم پی ٹی سی رادھا راجی ریڈی کے ہمراہ مل کر nregsکے ذریعہ منظورہ 10؍لاکھ روپیوں سے تعمیر شدنی سی سی روڈ اور 5 لاکھ روپیوں کی لاگت سے تعمیر شدنی’’ گرام مہیلا آیکیا سنگم بھون ‘‘ کے تعمیری کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سنجے کمار نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں ریاستی حکومت کے ترقیاتی اقدامات سے بو کھلاہٹ کا شکار ہوکر حکومت پر غیر ضروری تنقید یں کررہے ہیں اور انکی تنقیدوں کا ترقیاتی کاموں کے ذریعہ جواب دیا جائیگا ۔ ڈاکٹر سنجے کمار نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں کہہ رہی ہیں کہnregs اسکیم پہلے سے ہے تو انہوں نے اس اسکیم کے ذریعہ دیہاتوں میں سی سی روڈ کی تعمیر عمل میں کیوں نہیں لائی جبکہ دیہاتوں میں سڑکوں کی خستہ حالات کی وجہ سے عوام کو کئی ایک دشورایوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے آج ریاست میں ٹی آریس پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے دیہاتوںمیں سڑکوں کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے اور حکومت تلنگانہ دیہاتوں کی ترقی کے مقصدسے کام کررہی ہے انہوں نے کہاکہ خواتین تنظیم کی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو درپیش مسائل سے رکن پارلیمنٹ نظام آبا د محترمہ کے کویتاکو واقف کروانے پر انہوں نے مہیلا سنگم بھون کی عمارت کیلئے پانچ لاکھ روپیوں کی منظوری عمل میں لائی ہے ‘ جن مواضعات میں اراضی مہیا ہے وہاں مہیلا سنگم بھون کی تعمیر عمل میں لانے کی رکن پارلیمان محترمہ کے کویتا نے تیقن دیا ہے ڈاکٹر سنجے کمار نے کہاکہ ریاستی حکومت خواتین کو ہر میدان میں بااختیار بنانے کے ساتھ انکی فلاح و بہبود کی پابند ہے خواتین کو خود روزگار سے مکتفی ہونے کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ انہیںبینکوں کے ذریعہ قرض فراہم کرنے کے اقداما ت کررہی ہے ۔ اس پروگرام میں کسان رابطہ کمیٹی کے منڈل کنونیر نکلہ رویندر ریڈی ‘ایلالہ راج ریڈی‘ نائب سرپنچ کوٹالہ ملیشم‘جگری گنگا راجم‘مارکٹ کمیٹی کے اراکین بونا گیری نارائینہ ‘ گڑسیلہ سرنیواس‘ لکشمن ‘ نرسمہا ریڈی ‘ سرنیواس‘ کنچویو لکشمن ‘ سورا ریڈی‘سرنیواس ‘ کشٹایا ‘ شیکھر ریڈی‘ سوامی ریڈی‘ اور دیگر موجودتھے۔