گدوال /5 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابقہ ریاستی وزیر و رکن اسمبلی گدوال محترمہ ڈی کے ارونا نے اپنے مکان میں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت اپوزیشن کی آواز کو طاقت و اقتدار کے غورو میں دبانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں خشک سالی اور فصلوں کی بیماریوں سے تباہ شدہ فصل اور کسانوں کے مسائل کو لے کر اسمبلی میں اٹھنے پر حکومت اپوزیشن پر بے جا طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہیں اسمبلی ہال سے باہر کرتے ہوئے کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے ۔ زراعت اور کسان ہی ملک کی ریڈ کی ہڈی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے ا نتخابات میں ریاست تلنگانہ کی عوام ظلم جبر اور عوامی دشمن حکومت کو شکست دے کر دو چار کردیں گے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسانوں کے مسائل پر خصوصی توجہ رکھتے ہوئے ان کے درپیش مسائل کی یکسوئی کیک بھرپور کوشش کی جائے ۔ بعد ازاں ڈی کے ارونا نے گدوال اسمبلی کی ملاکل منڈل کے موضوع ناگر دوڈی پھیلی ہیضا کی وباء سے متاثر گدوال سرکاری دواخانے میں شریک مریضوں سے ملاقات کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو ان مریضوں کا خصوصی توجہ کے علاج کرنے کی ہدایت دی ۔