اپوزیشن کو متحد کرنے پر لالو اور تیجسوی کی ہراسانی

پٹنہ ۔4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی نے آج بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ پارٹی کے صدر لالو پرساد اور ان کے فرزند تیجسوی پرساد کو مختلف کرپشن کے مقدمات میں ملوث کررہی ہے کیونکہ وہ متحدہ اپوزیشن پارٹیوں کی 2019ء کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے مہم کی قیادت کررہے ہیں۔