نئی دہلی ۔29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات میں شکست فاش کا سامنا کرنے کے بعد کانگریس نے اپوزیشن پارٹیوں کی 31 مئی کو پارلیمنٹ میں میٹنگ طلب کی ہے تاکہ اپنی ناکامی کی ممکنہ وجوہات پر غور و خوض کیا جاسکے۔ پارلیمنٹ کا پہلا سیشن 6 جون کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ دریں اثناء کانگریس کے نومنتخب ایم پیز پہلی مرتبہ یکم ؍جون کو اجلاس منعقد کرتے ہوئے پارلیمنٹری پارٹی کے نئے لیڈر کا انتخاب کرینگے۔ کانگریس کے 52 ایم پیز کیساتھ راجیہ سبھا ارکان بھی موجود ہونگے۔