سیہور ( مدھیہ پردیش ) ۔ 30 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے وزیر گوپال بھارگو نے آج کہا کہ میسن جن کا نام وزیراعظم نے اپنی ’من کی بات ‘تقریر میں لیا ہے اپنے پنچایت علاقہ میں 100 بیت الخلاء تعمیر کرواچکے ہیں اور اتنا ہی نہیں اُن کا دیہات اور مبینہ طورپر اپوزیشن اس مسئلہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہا ہے ۔ بھارگو نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے اُن کی حالیہ ’’من کی بات ‘‘ ریڈیو تقریر میں ترقیات کا تذکرہ کیا تھا جس کا مقصد عوام کو اپنے اپنے گھروں میں بیت الخلاء تعمیر کرنے کی تحریک دینا تھا ۔ ریاستی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت نے وزیراعظم کے دفتر کو یہ اعداد و شمار فراہم نہیں کئے ہیں ۔ بھوجپورہ دیہات مدھیہ پردیش کے ضلع سیہور میں ہے جہاں 53 مکان ہے اور وزیراعظم کی تقریر کے بعد جس میں انھوں نے میسن دلیپ سنگھ مالویہ کے 100 بیت الخلاء اپنے دیہات میں تعمیر کرنے کا تذکرہ کیا تھا ، کانگریس نے اس کو ایک مسئلہ بنادیا ۔ تعداد کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ اپوزیشن صرف سیاست کیلئے تنازعہ پیدا کررہی ہے۔ بڑا مسئلہ یہ ہے کہ دلیپ نے بیت الخلاء تعمیر کروائیں ہیں اور اسی بات کو وزیراعظم نے اُجاگر کیا تھا تاکہ دوسروں کو ترغیب دی جاسکے ۔ وزارت دیہی ترقیات اور پنچایت راج نے اپنے جوابی بیان میں اس کا تذکرہ کیا ۔