نئی دہلی ۔ 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص کو افواہوں کی بنیاد پر زدوکوب کرکے ہلاک کردینے کے بعد بی جے پی قائدین کے متنازعہ بنیاد کیلئے تنقید کا نشانہ بنی ہوئی بی جے پی نے آج کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی کے ترقیاتی ایجنڈہ کا تذکرہ کیوں نہیں کرتی۔ بی جے پی کے سکریٹری سدھارتھ ناتھ سنگھ نے بھی بی جے پی کے رکن اسمبلی سنگیت سوم کے بے بنیاد تبصروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مظفرنگر میں انہیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اگر بے گناہوں کو پھنسایا جارہا ہے تو اس پر کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ سنگیت سوم کے بیان میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں ہے۔ جمہوریت میں اگر کسی بے قصور کو زبردستی ملزم قرار دیا جاتا ہے تو یہ جمہوری کے قتل کے مترادف ہوتا ہے۔