نئی دہلی ۔ 9ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) غیر بی جے پی طاقتوں کو 2019ء کے پارلیمانی انتخابات سے قبل متحد کرنے کی کوشش کرتے ہوئے قائد کانگریس برائے لوک سبھا ملکارجن کھرگے نے کہاکہ پارٹی کے صدر راہول گاندھی کو اپوزیشن کی صفوں میں جلد یا بہ دیر مقبولیت حاصل ہوگی ۔ وہ خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ کانگریس کے نامور قائد نے کہا کہ ہندوستان کے عوام راہول گاندھی کو بی جے پی کو اقتدار سے بیدخل کرنے کیلئے دیکھ رہے ہیں اور اپوزیشن قائدین نے ان کی مقبولیت آخر کار ایک ٹھوس حقیقت بن جائے گی ۔ اپنی دلیل کی تائید میں سابق مرکزی وزیر نے سوال کیا کہ سوائے راہول گاندھی کہ کیا کوئی بھی قید ملک گیر مقبولیت رکھتا ہے اور پوڈیچری سے جموں و کشمیر تک یکساں طور پر مقبول ہیں ؟۔