اپوزیشن اتحاد کی کامیابی کانگریس کے بی جے پی سے مقابلہ پر منحصر : عمر

کولکاتہ 28 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل کانفرنس لیڈر عمر عبداللہ نے آج یو پی اے صدر نشین سونیا گاندھی کی ستائش کی کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب کانگریس پارٹی ‘ بی جے پی سے مقابلہ کیلئے آگے آئیگی تبھی یہ کوششیں کامیاب ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہیں جنہوں نے وفاقی محاذ بنانے پر زور دیا ہے ۔ اس محاذ کے تحت علاقائی جماعتیں 2019 میں بی جے پی سے مقابلہ کیلئے متحد ہوجائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی جہاں تک بات ہے اس کی کامیابی اسی وقت ممکن ہے جب کانگریس پارٹی ‘ راست بی جے پی سے مقابلہ کیلئے تیار ہوجائے ۔