ڈھاکہ ، 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پلان میں ناکام نہیں ہوئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر کھیل پیش کرنے کیلئے مزید وقت لگے گا۔ کھلنا میں میڈیا سے بات چیت میں پاکستانی کوچ نے کہا کہ ٹسٹ میچ سے قبل بہت عمدہ کھیل کا کریڈٹ بنگلہ دیش کی ٹیم کو جاتا ہے لیکن یہ سمجھنا کہ ہماری پلاننگ ناکام ہوگئی، درست نہیں۔ انھوں نے کہا کہ سینئرکھلاڑیوں کے جانے سے خلا پیدا ہوا۔ بدقسمتی سے کوئی بھی برا کھیلے مگر تمام تر ذمے داری کوچ پر ڈال دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سنبھلنے میں وقت لگے گا۔