اپنی مرضی سے شادی کرنے والی لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) والدین کی مرضی کے خلاف شادی کرنے والی لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ جو شوہر کی مارپیٹ سے تنگ آچکی تھی ۔ یہ واقعہ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ پرولیکا جو بنجارہ ہلز کے علاقہ گوری شنکر کالونی کے ساکن اجئے سنگھ کی بیوی تھی ۔ اس نے کل خودسوزی کرلی ۔ پرولیکا نے سال 2016 میں اس کے والدین کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی اور پریشان ہوگئی تھی ۔ شادی کے چند عرصہ بعد سے اجئے سنگھ نے اس کی بیوی کو ہراساں کرنا شروع کردیا اور شدید مارپیٹ کا نشانہ بناتا تھا ۔ شوہر کی اذیت رسانی سے تنگ آکر پرولیکااپنے مائیکے آگئی تھی ۔ پولیس کے مطابق یہ خاتون شوہر کی اذیتوں سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی جس نے کل انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس بنجارہ ہلز مصروف تحقیقات ہے۔