حیدرآباد یکم / ڈسمبر ( سیاست نیوز ) اپل کے علاقہ میں ایک کمسن پانی کے سمپ میں گر کر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 4 سالہ شیو اکمار مکان کے قریب پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگیا ۔ شیوا کمار چلکا نگر ،اپل علاقہ کے ساکن رمیش سنگھ کا بیٹا تھا جو کل اپنے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھا کہ مشتبہ طور پر پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس اپل مصروف تحقیقات ہے ۔