اپل میں مکان پر پولیس کا دھاوا نقلی نوٹوں کا ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد /30 اکٹور ( سیاست نیوز ) اپل پولیس نے ایک مکان پر دھاوا کرتے ہوئے نقلی نوٹوں کے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا ۔ تاہم پولیس نے گرفتار افراد کی تفصیلات نہیں بتائی ۔ ذرائع کے مطابق اپل کے علاوہ ملکاجگری کے ایک مکان میں نقلی کرنسی اطلاع پر پولیس نے کارروائی انجام دی ۔ ذرائع کے مطابق اس شخص کے قبضہ سے 25 ہزار روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا گیا جو 500 کو کرنسی نوٹوں پر مشتمل تھے ۔ اپل پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے ۔