حیدرآباد /25 جون ( سیاست نیوز ) اپل کے علاقہ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ ایم مائسماں جو پیشہ سے مزدور تھی ۔ نرساپلی کے علاقہ میں رہتی تھی ۔ تین سال قبل اس کے شوہر کی موت ہوگئی تھی اور اس کے بعد سے یہ خاتون شراب کے نشہ کی عادی ہوگئی تھی ۔ مائسماں کثرت سے شراب کا نشہ کرتی تھی ۔ جس کی کل رات موت ہوگئی ۔