اپل میں ایک شخص کی موت، پولیس کو اجنبی کی تلاش

حیدرآباد ۔ 20 ستمبر (سیاست نیوز) اپل کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کے بعد پولیس نے اجنبی شخص کی تلاش شروع کردی ہے جو کل رات متوفی شخص کو گھر چھوڑ گیا تھا۔ اپل پولیس کے مطابق 33 سالہ سرینواس جو رامنتاپور علاقہ میں رہتا تھا، کل رات مکان آنے کے بعد وہ سو گیا اور صبح مردہ پایا گیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ سرینواس کو کسی راجو نامی شخص نے اس کے مکان چھوڑا تھا۔ سرینواس کی بیوی گنگا اماں نے پولیس کو یہ بات بتائی۔ تاہم راجو گنگا اماں اور پولیس کیلئے اجنبی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔