حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) اپل کے علاقہ میں ایک خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ۔ یہ بات انسپکٹر اپل مسٹر این امروردھن ریڈی نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ 30 سالہ رضوانہ بیگم جو سری نگر کالونی اپل کے ساکن محمود سلیم کی بیوی ہے ۔ اپنے دو بچوں 10 سالہ ثانیہ مرزا اور 5 سالہ حقانی کے ساتھ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ۔ انسپکٹر اپل نے بتایا کہ محمود سلیم کی شکایت کے مطابق رضوانہ بیگم 3 مارچ کے دن اپنے بچوں کے ساتھ لاپتہ ہوگئی ۔ محمود سلیم پیشہ سے پینٹر بتایا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔