حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : اپل پولیس نے بس ڈپو کے قریب سے ایک ضعیف شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ جو مشتبہ حالت میں پائی گئی ۔ پولیس نے اس ضعیف شخص کی گورے میاں کی حیثیت سے شناخت کرلی ہے ۔ جو پیشہ سے دودھ کا کاروبار کرتے تھے اور بھرت نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کے جسم پر متعدد زخموں کے نشانات پائے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔