اپر پرائمری اسکول دنتن گوڑہ کا معائنہ

کاغذ نگر 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محترمہ نفیس بیگم صدر معلمہ اپر پرائمری اسکول اُردو میڈیم دنتن گوڑہ کا سنٹرل مانیٹرنگ آفیسر مسٹر کرانتی نے معائنہ کیا اور مدرسہ ہذا میں موجود تمام ریکارڈس کی جانچ کی۔ نیز اے ڈی ایم کا بھی مشاہدہ کیا۔ اُنھوں نے مسٹر کرانتی کے علم میں یہ بات لائی کہ امسال آٹھویں جماعت کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ لیکن اسکول کی عمارت کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔ اُنھوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ تلنگانہ سروا سکھشا ابھیان کی جانب سے پانچ عدد کمپیوٹرس فراہم کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر جناب حمایت علی، جناب سید قدرت اللہ کفیل، محترمہ رضیہ بانو، محترمہ بلقیس جہاں کے علاوہ جناب محمد فیاض الرحمن سی آر پی اور دیگر اراکین موجود تھے۔ مدرسہ ہذا میں آٹھویں جماعت کے قیام پر اولیائے طلباء نے محترمہ نفیس موتی بیگم صدر معلمہ اور دیگر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کی بہترین خدمات کو سراہا۔