نئی دہلی 26 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن امکان ہے کہ ماہ اپریل کے دوسرے ہفتے میںکرناٹک اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کریگا ۔ ریاست میں بورڈ امتحانات کی تکمیل کے بعد یہ اعلان ہوگا ۔ اعلی سطح کے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ذرائع کے بموجب کمیشن مارچ کے اواخر یا اپریل کے اوائل میں ریاست کا دورہ کریگا تاکہ یہ فیصلہ کیا جاسکے کہ ریاست میں انتخابات کن تواریخ میں ہونگے ۔ 224 رکنی کرناٹک اسمبلی کی معیاد جاریہ سال 28 مئی کو ختم ہونے والی ہے ۔ ریاست میں کانگریس اور بی جے پی میں سخت مقابلہ متوقع ہے ۔