اپارٹمنٹ کی چھت سے گر کر 14 سالہ لڑکی ہلاک

حیدرآباد۔8 جولائی (سیاست نیوز) الوال علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں اپارٹمنٹ کی چھت پر چہل قدمی کے دوران 14 سالہ کم عمر لڑکی گر کر ہلاک ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ نویں جماعت کی طالبہ ایم ناگا ورشا جو ناگراجو کی بیٹی تھی، آج صبح 5:30 بجے مارڈن اپارٹمنٹ کی چھت پر چہل قدمی کرنے کے بعد دیوار پر بیٹھی تھی کہ اچانک توازن کھودینے کے سبب وہ نیچے گر پڑی۔ اس واقعہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگئی۔ الوال پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرلیا ہے۔