اپارٹمنٹ کی بلندی سے گرنے پر لڑکی فوت

حیدرآباد /3 اگست ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک لڑکی اپارٹمنٹ کی بلندی سے مشتبہ طور پر گر کر ہلاک ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 14 سالہ پوچنا جو کوکٹ پلی علاقہ کی ساکن راجو کی بیٹی تھی ۔ راجو اس اپارٹمنٹ میں چوکیدار تھا ۔ جس اپارٹمنٹ کی بلندی سے اس کی لڑکی گرکر ہلاک ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ راجو نے اپنی لڑکی کو پانی کی ٹانکی جانچ کرنے کیلئے اپارٹمنٹ کی چھت پر روانہ کیا تھا ۔ پولیس کوکٹ پلی مصروف تحقیقات ہے ۔
تین افراد کی روڈی شیٹ کھول دی گئی
حیدرآباد /3 اگست ( سیاست نیوز ) گوپالا پورم پولیس نے عوام کو خوف زدہ کرنے اور مار دھاڑ کے واقعات میں ملوث ہونے پر تین افراد کے خلاف روڈی شیٹ کھولی ہے ۔ پولیس کے بموجب سیتاپھل منڈی کے ساکن سی دکشت چاری ، چلکل گوڑہ کے بالاکرشنن ویمل راج اور 52 سالہ شیاملا راجو عرف کراٹے راجو کے خلاف روڈی شیٹ کھولی گئی ہے ۔ اسی علاقہ کے ساکن مدھو مالتی نے پولیس میں ایک شکایت درج کروائی تھی جس میں یہ بتایا گیا کہ مذکورہ افراد کی جانب سے ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے دوران ان کی ایک آنکھ کو شدید نقصان پہونچا ہے اور بینائی گئی محروم ہوگئی ۔ جبکہ دوسری آنکھ بھی متاثر ہوچکی ہے ۔ پولیس نے اس واقعہ کے بعد تینوں افراد کے مجرمانہ ریکارڈ کا تجزیہ کا جس میں یہ معلوم ہوا کہ دکشت چاری ، ویمل راج اور کراٹے راجو مسلسل جرائم کے وارداتوں میں ملوث ہو رہے ہیں جس سے عوام خوف زدہ ہے ۔ پولیس نے ان کی روڈی شیٹ کھولتے ہوئے ان پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔