حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : لنگر حوض علاقہ کے ایک اپارٹمنٹ میں سرقہ کی ناکام کوشش کے بعد سارق فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ باپو گھاٹ کے علاقہ میں واقع اپارٹمنٹ میں یہ واردات پیش آئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سدھارانی جس کی عمر 40 تا 45 سال کے درمیان بتائی گئی ہے ۔ چیتنیہ اپارٹمنٹ باپو گھاٹ واقع ایک اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل پر فلیٹ میں رہتی تھی ۔ آج دوپہر ایک اجنبی شخص جس نے لال رنگ کا شرٹ پہنا ہوا تھا ۔ سدھارانی کے مکان کا دروازہ کھٹکھٹایا جیسے ہی خاتون باہر آئی اس پر حملہ کردیا اور گلے سے زیورات چھیننے کی کوشش کی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔