اپارٹمنٹ سے گرنے پر نوجوان کی موت

حیدرآباد۔یکم مارچ، ( سیاست نیوز) سرور نگر علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں بیروزگار نوجوان عمارت سے گرنے کے نتیجہ میں فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ29 سالہ سائی تیجا ساکن سرور نگر اپنے اپارٹمنٹ میں کھڑا ہوا تھا کہ اتفاقی طور پر عمارت سے نیچے گرپڑا اور اس کی برسر موقع موت واقع ہوگئی۔ پولیس سرور نگر نے ایک مقدمہ درج کرلیا۔