اٹلی 2024 اولمپکس گیمز کی میزبانی کیلئے پرامید

ڈیوس۔23 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) اطالوی اولمپک کمیٹی کے صدر گیو وینی مالاگو نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا ملک 2024 میں ہونے والے اولمپک گیمز کی میز بانی حاصل کر نے میں کامیاب ہوجا ئے گا۔ وہ اپنے ملک کے دورہ پر آ ئے ہوئے انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات خوش گوار ماحول میں ہوئی اور عالمی تنظیم کے صدر اس حوالے سے ملک میں جاری تیاریوں کا جائزہ لیااور اس کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔ تھامس باخ نے اپنے دورہ میں مختلف اسٹیڈیم اور جمنا زیم کا دورہ کیا۔ وہ اولمپک اسٹیڈیم بھی گئے اور اس کی تزئین وآ رائش کے بارے میں کام کا جائزہ لیا۔ آئی او سی کے صدر نے اٹلی کے وزیر اعظم ماٹینو رینزی سے بھی ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے انہیں کھیلوں کے انتظامات اور سیکیورٹی کے بارے میں خصوصی تفصیلات فراہم کی۔ ان کھیلوں کی میز بانی کی دوڑ میں بوسٹن اورروم بھی شامل ہے۔ابتدائی طور پر دوحہ، پیرس، ہمبرگ، بدا پسٹ، باکو اور برلن بھی شامل تھے لیکن اب صرف دوشہروں کے در میان میزبانی کے حصول کے لئے مقابلہ ہے۔ان کھیلوں کے میزبان ملک کا فیصلہ آ ئی او سی 15ستمبر2017کو لیما میں ہونے والے اپنے اجلا س میں کرے گی۔