اٹلی کے کینٹبل انٹرنیشنل کلوتھنگ اسٹور اب حیدرآباد میں ٹولی چوکی پر بھی

مردانہ ملبوسات اور جدید فیشن سے آراستہ ملبوسات
(Accesories)
اٹلی کا جانا مانا بین الاقوامی اسٹور کینٹبل انٹرنیشنل کلوتھنگ اسٹور حیدرآباد میں حمایت نگر اور ڈاکٹر اے ایس راؤ نگر کے بعد اب ٹولی چوکی میں بھی شروع ہوچکا ہے ۔ اس اسٹور کا افتتاح کمپنی کے ڈائرکٹر جناب دیپک بنسل کی موجودگی میں شاپ نمبر 8-1-523/246/1-5/3 نزد گیلکسی تھیٹر برانداون کالونی ٹولی چوکی پر ہوا ۔ افتتاح کے موقع پر سبھی ملبوسات پر خریدئیے 3 پائیں 4 کے آفر کے ساتھ 20 فیصد کی سیدھی چھوٹ دی جارہی ہے ۔ ساتھ ہی آنے والے گاہکوں کے لیے انعامات بھی رکھے گئے ہیں ۔ کینٹبل انٹرنیشنل کلوتھنگ اسٹور میں جدید شادیوں کے کلکشن کے ساتھ سوٹس اور بلیزرس کے نت نئے اقسام دستیاب ہے ۔ اس کے علاوہ خواتین کے ملبوسات کے شاندار کلکشن پیش کیا گیا ہے ۔ بین الاقوامی معیار کے عمدہ کوالٹی کے فیبرکس سے بنے یہ ملبوسات سبھی کو اپنی طرف راغب کررہے ہیں ۔ افتتاح ہی کے دن کئی گاہکوں نے Cantabil Store پہنچ کر اپنے من پسند ملبوسات خرید کر اسکیم اور 20 فیصد چھوٹ کا فائدہ اٹھایا ہے ۔ کینٹبل میں جدید فیشن ایبل اور ہر سائیز کے شرٹس ٹروزرس ، جینس ٹی شرٹس اور جدید فیشن کے ملبوسات دستیاب ہیں ۔ کینٹبل انٹرنیشنل کلوتھنگ اٹلی کا جانا مانا فیشن ایبل ملبوسات کا برانڈ ہے ۔ جس کے ہندوستان بھر میں 260 سے زائد اسٹور ہیں جو حیدرآباد کے عوام کو نئے فیشن سے آراستہ کررہا ہے ۔۔